سوات،وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ چند عناصر پاکستان کو عدم استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری اس ملک کی شہر ی نہیں اس لئے وہ جمہوریت کو ناکام بنانے میں لگے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش ایا تو ذمہ دار عمران خان اور طاہر القادری ہونگے ، امیر مقام نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کی خواب دیکھ رہے ہیں
اور کوئی خوابوں سے وزیر اعظم نہیں بن سکتا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ سوات میں یوم ازادی کی تقریبات آج سے شروع ہورہے ہیں، جو چودہ اگست تک جاری رہیں گے، یہ ازادی کا مہینہ ہے ،عمران خاناور طاہر القادری ازادی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے وسائل لانگ مارچ پر خرچ کررہے ہیں جو پختون قوم کیساتھ ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنی مینڈیٹ کا تحفظ کرناجانتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام ایا ہے اور انرجی کیلئے کام ہورہا لیکن عمران خان جمہوریت کو ناکام بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ،انہوں نے پختونوں سے اپیل کی کہ وہ عمران خا ن اور طاہر القادری کی سازشوں میں نہ ائے ،ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے استعفیٰ دئیے تو اس دن صوبے کے عوام یوم نجات منائیں گے اور مٹھائیاں بانٹیں گے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان بنایا تھا اور اس کے جھنڈے کی تحفظ کیلئے دوبارہ بھی قربانیاں دینگے،امیر مقام نے کہا کہ پندرہ مہینے گزرنے کے بعد عمران خان کو دھاندلی نظر ائی ، وہ ملک وقوم کو مفلوج کرناچاہتے ہیں ،ملک کو ہونے والے نقصان کا مجرم عمران خان اور طاہر القادری ہونگے۔
462 total views, no views today


