سوات،مرغزار ٹاؤن کے قریب بہنے والے برساتی ندی میں اٹھ سالہ بچہ گر کر لاپتہ ہوگیا، مرغزار ٹاؤن کے مکینوں کے مطابق اٹھ سالہ چھوٹا بچہ کوڑاکرکٹ اکٹھا کررہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے ندی میں جاگر ا، مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہے لیکن تاحال کچھ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی، تین گھنٹے گزرنے کے بعد میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کو ہوش ایا
اور ٹریکٹر کے ذریعے بچے کو ڈھونڈنے لگے ، مگر ان کو بھی کامیابی حاصل نہ ہوسکی، ضلعی انتظامیہ کیساتھ ایکسویٹر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے چندہ اکٹھا کرکے کرایہ پر ایکسویٹر منگوا کر امدادی کارروائی شروع کی ہے، مقامی لوگ اپنی مدد اپ کے تحت ندی میں بچے کو تلاش کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ندی میں کئی بچے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کیساتھ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہے ،
492 total views, no views today


