سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) متحدہ مجلس عمل سوات کا پہلا با ضابطہ اجلاس آج المرکز الاسلامی سنگوٹہ میں ہوگا ۔ آئندہ کی حکمت عملی اور ضلع بھر میں تنظیم سازی پر غور کیا جائے گا ۔متحدہ مجلس عمل ضلع سوات کے ترجمان مفتی شیر محمدکے مطابق اجلاس آج بروز جمعہ المر کز الاسلامی سگوٹہ میں متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدر قاری محمود کے زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں ضلع سوات میں مجلس عمل کی آئندہ حکمت عملی اور زونل سطح پر تنظیم سازی کے علاوہ ضلع بھر میں رابطہ عوام مہم کے لئے ایجنڈابھی ترتیب دیا جائے گا ۔
1,897 total views, 2 views today
Comments