سوات،مینگورہ میں آل پرائمری ٹیچرایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،نعرہ بازی ،مسائل کو فوری طورپر حل کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اپٹانے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے شرکاء جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے جہاں پرخطاب کرتے ہوئے ابراہیم شاہ بابا،سیدسکندرشاہ باچا،علی روئیدادخان اوردیگر نے کہاکہ
میٹرک پی ایس ٹی کوسکیل چودہ ، ان ٹرینڈ اورآؤٹ ڈسٹرکٹ اساتذہ کو پروموشن اور سن کوٹہ دیا جائے،انہوں نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی راہ اپنالی اورہردور حکومت اساتذہ کے مسائل ومشکلا ت حکام بالاتک پہنچائے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جب برسراقتدار آئی تو ہمارے قائدین نے اسے بھی انتہائی مہذب اندازمیں چارٹ آف ڈیمانڈ پیش کیا مگر صوبائی حکومت نے اساتذہ کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ شروع کیا جو نظام تعلیم کو تباہ کرنے کا منصوبہ ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو مظاہروں کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
456 total views, no views today


