سوات،سوات میں 12 سال کی بچی میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ، متاثرہ بچی کو سیدوشریف اسپتال میں داخل کرادیا گیا ، ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد51تک پہنچ گئی ہے،محکمہ صحت سوات کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر حیدرکے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مینگورہ کے نواحی علاقے فیض آباد کے رہائشی شاہ نظر کی بارہ سال کی بیٹی
شاہدہ میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جسے سیدوشریف اسپتال کے میڈیکل بی وارڈمیں منتقل کردیاگیا ہے ترجمان کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افرا د کی تعداد۱5تک پہنچ گئی ہے ترجمان کے مطابق سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ50مریضوں کا کامیاب علاج کئے جانے کے بعداسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ،ترجمان کے مطابق تاحال سوات میں ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے ۔
483 total views, no views today


