سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)متحدہ مجلس عمل سوات کے صوبائی حلقوں کی تنظیم سازی کا عمل جاری ۔پی کے 4، پی کے 5اور پی کے 6کی تنظیم سازی مکمل ۔ حافظ محمد ادریس پی کے 4کے صدراور محمدیحیی جنرل سیکرٹری ، قاری شمس الرحمان پی کے 5کے صدر اور حاجی محمدیاسین جنرل سیکرٹری ، حاجی عزیز الرحمان پی کے 6کے صدر اور حاجی شاہی نواب باچا جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔تنظیمی سازی کی سلسلے میں اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع سوات و متحدہ مجلس عمل سوات کے جنرل سیکرٹری محمدامین کے زیر صدارت ادارہ الخدمت الاسلامیہ مینگورہ میں منعقد ہوا جس میں جے یو آئی سوات کے جنرل سیکرٹری حاجی اسحاق زاہد نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں متحدہ مجلس عمل میں شامل دیگر جماعتوں کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔
1,522 total views, 2 views today
Comments