سوات(حسین احمد سے )اپر سوات کے صحافیوں نے ایس پی اپر سوات کی ہتھک امیز رویہ کیخلاف احتجاج کی کال دیدی، اپر سوات پریس کلب کے اہم ترین اجلاس میں مٹہ ، خوازہ خیلہ، مدین ، کالام کے پریس کلب کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جس پر ایس پی اپر سوات کے رویہ پر کا فی بحث کی گئی، جس کے بعد اپر سوات نے 31 مئی کو احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کردیا ہے، جو خوازہ خیلہ میں ایس پی اپر سوات کیخلاف کیا جائیگا، صحافی برادری نے کہا کہ فوری طور پر ایس پی اپر سوات کا تبادلہ کیا جائے ان کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے، اس موقع پر اپر سوات یونین اف جرنلسٹس کے صدر افضل شاہ نے کہا کہ ایس پی اپر سوات کا رویہ ہتھک امیز ہے جس کی صحافی برادری مذمت کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈی ائی جی ، ائی جی کے پی کے سے اپیل کہ ایس پی اپر سوات کا تبادلہ فوری طورپر یہاں سے کی جائے ۔
1,422 total views, 2 views today