سوات، سوات کی تاریخی اور عظیم درس گاہ گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدوشریف میں نئے تعلیمی سال کے آغازپر ودودیہ ہال سیدشریف میں تقریب منعقد ہوئی ،جس میں کالج کے اساتذہ کرام کے علاوہ طلباء اور طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر متعدد اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ، تقریب کے آغازپر میزبان نے والدین اور نئے داخل ہونے والے طلباء کا خیر مقدم کیا ،
سوات بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے،کنٹرولرسوات بورڈپروفیسرسید شہاب الدین نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ جہانزیب کالج اپنا کھویا ہوا مقام بہت جلد حاصل کرلے گا،انہوں نے اساتذہ اور پرنسپل کو ا ن کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقے کی پسماندگی تعلیم کی بدولت ہی ختم ہوسکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ معاشروں کی ترقی کاراز صرف تعلیم ہے،کالج کے پرنسپل پروفیسر ظاہر شاہ نے اپنے استقبالیہ اور تعارفی خطاب میں والدین اور نئے طلباء کو خوش آمدید کہاانہوں نے کالج کے قدر اور انتظامی ڈھانچے پر روشنی ڈالی،پرنسپل نے موجود سامعین و حاضرین کو یقین دلایا کہ وہ کالج کے کھوئی ہوئی ساکھ کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کا عملی مظاہرہ اگلے سال کے سالانہ امتحا نات میں دکھائیں گے ۔انہوں نے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں گے اور بہترین نتائج دیں گے ۔
478 total views, no views today


