سوات ( رپورٹ :وقار احمد سواتی )سوات سے تعلق رکھنے والے سابق چیف جسٹس (ر) ناصر الملک نگران وزیر اعظم مقرر ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،اپوزیشن لیڈ ر سید خورشید شاہ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے پیر کے روز باضابطہ طور پر پریس کانفرنس کے دوران اعلان کردیا ، سوات کے تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران وزیر اعظم مقرر ہوگیا ہے ، پورے ملک کے لوگ نگران وزیر اعظم ناصر الملک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انہوں نے 17اگست 1950کو مینگورہ میں سابق سینیٹر کامران خان کے ہاں پیدا ہوئے ،انگلینڈ سے 1976میں قانون کی ڈگری حاصل کی اور 1977میں پشاور سے وکالت کا آغاز کردیا ،نومبر 2007میں پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تو ناصر الملک ان ججوں میں شامل تھے جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا ۔وہ 27 جولائی 2014کو چیف جسٹس آف پاکستان مقر ر ہوئے اور ایک سال ایک ماں اور دس دن اپنی ذمہ داریاں انجام دیں ۔
2,416 total views, no views today



