سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)جناب مشیر وزیراعظم صاحب سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا، کوئی شیڈول نہیں ، سحری اور افطاری، تراویح میں بجلی بندش معمول بن گئی،ضلع سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی بجلی نے اپنے ناز نخرے دکھانا شروع کردیئے ہیں، ضلع بھر میں کوئی شیڈول نہیں جب بھی کسی بھی وقت محکمہ واپڈا بجلی بند کردیتی ہے، محکمہ واپڈا کیلئے سحری ، افطاری اور تراویح کے اوقات کا کچھ بھی خیال نہیں ہے اور نہ ہی مشیر وزیر اعظم امیر مقام کی کوئی پرواہ ہے، مشیر صاحب اگر سوات میں موجود ہے تو غریب عوام کے دکھ درد کا فریاد سن لیں کیونکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزے کی حالت میں غریب عوام پانی لانے پر مجبور ہیں
1,304 total views, no views today
Comments



