سوات،پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے اکیاسی کے صدر میاں جاوید حسین نے کہا ہے کہ امیر مقام اپنے اوقا ت بھول رہے ہیں، وہ پہلے اپنے پاکستانی ہونے کا ثبوت دے پھر دوسروں پر تنقید کرے، ان کے کشتی کا پتہ نہیں چلتا کبھی ایک پر سوار ہوتا ہے تو کبھی دوسرے پر ، چودہ اگست کو ہونے والا لانگ مارچ کامیاب ہوگا ، ن لیگ کی حکومت چودہ اگست کو ختم ہوگی اور انصاف کا بول بالا ہوگا
، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، میاں جاوید حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات نے لانگ مارچ کیلئے بھر پور تیاری کرلی ہے اور سوات سے ہزاروں کارکن لانگ مارچ میں شرکت کرنے کیلئے اسلام اباد کا رخ کرینگے، انہوں نے کہا کہ امیر مقام عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریباں میں جھانکیں ، ان کی سیاست تو سراسر مفاد کی سیاست ہے، کبھی ایک پارٹی میں تو کبھی دوسرے پارٹی میں، ان کی شناخت تو بھی متنازعہ ہے، عمران خان نے پاکستان کے عوام کی خاطر میدان میں نکلے ہیں اور ملک میں انصاف کا بول بالا کرکے ہی لوٹیں گے، انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کا دن انقلاب ثابت ہوگا ،اور تحریک انصاف کی فتح لیکر سورج طلوع ہوگی، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے رکاوٹیں کھڑی کردی تو ہر صورت اس کو عبور کرکے اسلام اباد پہنچیں گے۔
446 total views, no views today


