سوات، سوات میں سیاحتی سیزن شروع ہوتی پٹرول نایاب ہوگئی،گاڑی مالکان کبھی ایک پٹرول پمپ اور کبھی دوسرے پٹرول پمپ کا چکر لگانے لگے، سیاحوں سمیت شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ذرائع کے مطابق ضلع سوات کے نوے فیصد پٹرول پمپوں میں پٹرول نایاب ہوگیا ہے، ضلع بھر میں پٹرول نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، اور سیاحوں کی گاڑیاں جگہ جگہ بند پڑے ہیں
، جبکہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، دوسری جانب سوات کے سیاحتی علاقوں میں پٹرول بلیک پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اور تین سو روپے تک لیٹر پٹرول فروخت ہو رہا ہے ، سیاحوں نے ضلعی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرول کی بلیک میں فروخت اور پٹرول کی عدم دستیابی پر کا ایکشن لیں تاکہ عوام اور سیاحوں کی مشکلات ختم ہو سکے۔
488 total views, no views today


