مینگورہ( سوات نیوزڈاٹ کام) ناظم ویلج کونسل پانڑ خواجہ آباد اقبال رحمن زرگر نے کہاہے کہ ڈی ایس پی اورایس ایچ او مینگورہ نے اختیارات کاناجائیز استعمال اور پولیس گردی کاجوسلسلہ شروع کردیاہے اسکو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ جنرل کونسلر امیرزیب کوتھانے بلانااوراُن کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اوران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ رات کے وقت پولیس سٹیشن کے دروازے بندکئیے جاتے ہیں کہ یہ ڈی ایس پی حبیب اللہ کا حکم ہے لوگ شکایات اوردادرسی کیلئے آتے ہیں لیکن دروازے بندہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے کی بے عزتی اورہتک ، پولیس گردی قبول نہیں۔ ڈی ایس پی حبیب اللہ اورایس ایچ او اخترایوب کوفوری طورپرتبدیل کردیاجائے ورنہ بھرپور احتجاج کریں گے رات کو تھانے کے دروازے بندکرنے کی انکوائری کی جائے۔
1,418 total views, no views today



