سوات،پشاورمیں سیکرٹری لوکل کونسل عطاء الرحمان کے دفتر پر حملہ اورانہیں تشددکا نشانہ بنانے کے خلاف گذشتہ روز ٹی ایم اے مینگورہ اورٹی ایم اے کبل کے اہلکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،یہ مظاہرین کتبے اوربینرزاٹھائے نعر ے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پرخطاب کرتے ہوئے سی ایم اوزنثارخان،عرفان خان،سی سی اوفضل ربی ،اخترایوب خان،حاجی فضل ربی اوردیگر نے کہاکہ خاتون ایم پی اے
کے شوہر نے ساتھیوں سمیت سیکرٹری آفس پر حملہ کرکے انہیں تشددکا نشانہ بنایا اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہاکہ ہم عوام کو میونسپل سروسزفراہم کرنے کی شکل میں ان کی خدمت کرر ہے ہیں اگر ہمارے ادارے کا سیکرٹری محفوظ نہیں ہوگا تو ہمارے دیگر اہلکاروں کوکون پوچھے گا،انہوں نے کہاکہ واقعہ کے خلاف آج صوبہ بھر میں ٹی ایم اے اہلکار قلم چھوڑ ہڑتال کررہے ہیں جبکہ یہ سلسلہ گیارہ اگست تک جاری رہے گا،انہوں نے گیارہ اگست کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ اگر مذکورہ سیکرٹری پر حملہ میں ملوث ملزما ن کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزائیں دی گئیں تو صوبائی سطح پر احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے،
447 total views, no views today


