سوات،سوات کی وادی کالام میں چار وزہ سوات ٹوریسٹ گالا کی رنگارنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اورملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی کالام کا رخ کرلیا ہے جہاں پر وہ سہانے موسم اور گالا کی تقریبات کے مزے لے رہے ہیں ،وادی کالام اور مہوڈنڈ جھیل میں منعقد ہ سوات توریسٹ گالا 10اگست تک جاری رہے گا ،گالا کا افتتاح گورنرخیبر پختونخواسردار مہتاب احمد خان نے کیا اس موقع پر وزیر اعظم کے
مشیر انجینئرامیرمقام ،مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پیر صابرشاہ بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ جی او سی سوات میجرجنرل جاوید محمودبخاری ،ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر کے علاوہ فوج اور سول حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،اس موقع پرپاک فوج کے جوانوں نے دس ہزار فٹ کی بلندی سے ہیلی کاپٹرسے فال جمپ لگا کر شرکا کی داد سمیٹی تو اس دوران نیزہ بازی اورپیراگلیڈنگ سمیت دیگر رنگاررنگ تقریبات کا مظاہرہ بھی کیا گیا ،تقریبات میں شرکت کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی کالام کا رخ کرلیا ہے جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ مقامی افراد بھی پہنچنا شروع ہوگئی ہے ،چارروزہ اس گالا کے دوران مہوجھنڈ میں کشتی رانی سمیت دیگر تقریبات ہونگیں تو کالام میں نائٹ میوزیکل شو اورآتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبر پختونخواسردارمہتاب احمد خان نے کہاکہ انہیں سوات میں امن اور سوات ٹوریسٹ گالا کی رنگارنگ تقریبات کا موقع ملکر انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے سوا کے لوگوں پر جو حالات گذرے ہیں اور دہشت گردی سے اس وادی کا جو امن اور سکون تباہ ہوا تھا اس کے بعد پاک فوج ،عوام اور ضلعی انتظامیہ کی کاؤشوں اور جان کے نذرانے دینے سے جو امن قائم ہوا ہے اس پرہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ ملک میں بدامنی کی لہرامن میں تبدیل ہو اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا جاری آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوکر عوام کو امن اور سکون کی زندگی میسر آسکے،انہوں نے کہاکہ ہمیں افسوس ہے کہ2010کے سیلا ب میں تباہ شدہ کالام روڈ کی تعمیر نہ ہوسکی ہے لیکن وہ اس سلسلے میں وزیر اعظم نوازشریف سے بھی بات کریں گے جبکہ این ایچ اے حکام کو سختی سے ہدایات جاری کریں گے تاکہ اس پر کام شروع کیا جاسکے،تقریب کے دوران گورنرخیبر پختونخوا نے انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ جی او سی سوات میجر جنرل جاوید بخاری نے گورنرخیبر پختونخوا کو اسلامی فن خطاطی کا تحفہ پیش کیا ۔
465 total views, no views today


