سوات(خورشید علی)پاکستان تحریک انصاف نے مالاکنڈڈویژن کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ دینے والوں کے انٹرویو مکمل کرلئے ، سوات کے تین قومی اور اٹھ صوبائی حلقوں میں انے والے الیکشن میں نئے چہرے پارٹی الیکشن لڑیں گے ، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اس الیکشن میں حلقہ این اے 2 کا ٹکٹ محمود خان یا ڈاکٹر حیدر میں سے کسی ایک کو دیگی، ہو سکتاہے محمود خان این اے 2 کا الیکشن لڑیں اسی طرح این اے 3 پر سلیم الرحمان ، این اے 4 پر مراد سعید الیکشن لڑینگے، جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 2 پرمیاں شرافت علی ، پی کے 3 پر محمد زیب اور ڈاکٹر حیدر میں سے ایک کو ٹکٹ دیا جائیگا ، اسی طرح پی کے 4 پر شیر رحمان اور زاہدخان (بازدا) حلقہ پی کے 5 میں فضل حکیم حلقہ پی کے 6 میں انجنیئر عمرفاروق اور عزیز اللہ گران ، حلقہ پی کے 7 میں ڈاکٹر امجد ، حلقہ پی کے 8 میں محب اللہ اور ضلعی کونسلر واجد خان جبکہ حلقہ پی کے 9 میں محمود خان یا اس کا بھائی عبداللہ پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے انتخاب لڑینگے، ذرائع کے مطابق ان امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جبکہ حتمی اعلان 4جون کو پارٹی رہنماء کرینگے،
1,332 total views, no views today
Comments



