مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام)مثالی پولیس کا مثالی کارنامہ کالاکوٹ SHO خادم کے بجائے حاکم بن گیا علاقے کے مشران کے ساتھ نارواں سلوک اور بغیر سحری کی روزہ رکھنے پر مجبور کر دیا ۔اصغر خان تفصیلات کے مطابق سخرہ کے رہاشی اصغر خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نوجوان عطاء اللہ ولد محمد قیوم آف سخرہ کی دوسری فریق سے تو تو میں میں ہوا ۔جس پر پولیس نے نوجوان کو تھانے میں بند کیا ضمانت ہونے کے بعد گھر واپس آیا عشاء کے نماز کے بعد محمد عثمان نامی نوجوان کے گھر میں دونوں فریقین کے درمیان صلح جاری تھا اس دوران کالاکوٹ تھانہ کے SHOعثمان ذادہ نے نوجوان کوجرگہ سے اٹھا کر لے گیا چونکہ نوجوان یتیم تھا اس دوران علاقے کے مشران مل کر 12بجے تھانہ تھانہ کالاکوٹ پہنچ گئے تو SHOکا موبائیل بند تھا اور اندر جانے کے اجازت نہیں دی بمشکل اندر گئے ساری رات انتظار کی لیکن SHOکالاکوٹ نے باہر آنے کے زحمت نہیں کی ۔ کہ گزشتہ رات SHOکالا کوٹ عثمان ذادہ کے ناروا سلوک اور ذیادتی کی وجہ سے علاقہ کے مشرا ن پر مشتمل 20افراد نے 12بجے سے لیکر صبح 7:00بجے تک انتظار کرنے کے باوجود SHOنے باہر کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا۔ ایک یتیم بچے کو ایک پارٹی ورکر کے کہنے پر بے جا دفعہ107 میں بند کیا تھاعلاقے کے عوام کا جناب DIGملاکنڈ ڈویژن ، DPOسوات ،SSPاپر سوات اور DSPمٹہ سوات سے مطالبہ ہے کہSHOکے نارواں سلوک کے خلاف قانونی انکوائری کی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور نہ کی جائے ۔
1,420 total views, no views today



