سوات، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 14اگست کو نوازشریف کی بادشاہت ختم کرینگے ،جب انصاف نہ ملے تو انصاف کے حصول کے لئے سڑکوں پر نکل پڑتا ہے اور 14کو انصاف کے حصول کے لئے سڑکوں پر نکلینگے جہاد کا مطلب ہے اپنے حقوق کے لئے جنگ لڑنا اور ہم انصاف اور حق کے حصول کے لئے سڑکوں پر نکل آئنگے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوات میں خوشحالی کی دستک پروگرام
کے تحت پہلے پن بجلی گھر کے افتتاح کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ ویسے تو پاکستان چودہ اگست اُنیس سو سینتالیس کو آزادی ہوا تھا لیکن پاکستان کے عوام کو حقیقی آزادی نہیں ملی تھی ہم چودہ اگست کو پاکستانی عوام کو حقیقی آزادی کا تحفہ دینگے اُنہوں نے کہاکہ ملک پر ایک تاجر حکمران ہے اور تاجر حکمران بادشاہت تو کرسکتا ہے لیکن عوام کے مسائل تاجر حکمران کے بس کی بات نہیں ہے اُنہوں نے کہا کہ حکمران میڑو جیسے مہنگے پروجیکٹ عوام کے مفاد کے لئے نہیں صر ف اپنے کمیشن کے لئے شروع کردیئے ہیں ہم صوبہ خیبر پختونخواہ میں 356پن بجلی گھر بنارہے ہیں جو کہ آٹھارہ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرلی جائیگی ہم صوبہ میں ٹمبر مافیہ کے خلاف بڑے پیمانے پر اپریشن شروع کررہے ہیں اور ٹمبر مافیہ سے دس ارب غیر قانونی رقم وصول کرکے اُس پر صوبہ بھر میں ایک ارب درخت لگایئنگے اُنہوں نے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے اس وقت ملک بجلی کے لوڈشیڈنگ کا شکار ہے اُنہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے لئے ہمارے کارکنوں غیر قانونی طورپر گرفتار کیا جارہاہے جس کی جتنے بھی مذمت کی جائے کم ہے اُنہوں نے کہاکہ ہم بھی خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں پر جعلی مقدمات بناکر اُن کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل سکتے ہیں لیکن ہم ایسا ہرگز نہیں کرینگے کیونکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اورہم قانون کی پاسدارکرنا جانتے ہیں اُ نہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کی پولیس سے سیاسی مداخلت ختم کردی ہے اور اب خیبر پختونخواہ کی پولیس پورے ملک کے لئے ایک ماڈل پولیس کے طورپر اُبھر رہی ہے اس سے قبل عمران خان نے خوشحالی کی دستک ترقی کے آغاز کے پروگرام کے تحت مٹہ کے علاقہ لالکوں میں 150کلوواٹ کے پن بجلی گھر کا افتتاح کیا پن بجلی گھر پر دو کروڑ چودہ لاکھ روپے لاگت آئیگی اور اس سے ساسو پچاس گھروں کو بجلی فراہم ہوگی جو کہ پانچ روپے فی یونٹ کے حساب سے صارفین کو فراہم کی جائیگی صوبہ بھر میں اس طرح کے تین سو چھپن چھوٹے پن بجلی گھر قائم کئے جائینگے جن میں 45سوات ،25شانگلہ اور 35کوہستان اور دیگر صوبے کے دیگر مقامات پر بنائے جائینگے جس پر مجموعی طورپر 5359.6ملین روپے خر چ ہونگے ۔
386 total views, no views today


