سوات، سوات ٹوریسٹ گالا کے رنگار نگ تقریبات وادی کالام اور مہوڈنڈ میں جاری ہیں، تیسرے روز گالا میں خپل کور ماڈل سکول کے طالب علموں نے خوبصورت ملی نغمے گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی، جبکہ ایم پی کے جوانوں نے موٹر سائیکلوں پر شاندار کرتب دکھا کر حاضرین کے دل جیت لئے ، اسی طرح علاقائی رقص کا بھی شاندا ر مظاہرہ کیا گیا ،
جس میں خٹک اور چترالی ڈانس شامل تھے، ڈھول کی تھاپ پر سیاحوں نے بھی خوب رقص کیا ،اسی طرح مہوڈنڈ جھیل میں سیاحوں نے کشتی رانی ، گھڑ سوار ، واٹر بورڈنگ کے مزے لوٹے، وادی کالام پہنچنے والے سیاحوں نے دریائے سوات کے کنارے بھی اباد کئے ہیں جہاں پر یخ بستہ ہواؤں اور دریائے سوات کے ٹھنڈی میٹھی پانی سے لطف اٹھارہے ہیں۔
421 total views, no views today
Comments


