سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اہم ترین اجلاس اسلام اباد میں شروع ، سوات میں کس امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائیگا، اجلاس میں حتمی نام پیش کئے جائیں گے، پارٹی ذرائع کے مطابق محمود خان اور سابق وزیر اعلیٰ نے پارلیمانی اجلاس میں شرکت کی ہے جس میں سوات اور مالاکنڈڈویژن کے ان امیدواروں کے نام فائنل کئے جائیں گے جن کو پارٹی ٹکٹ دی جارہی ہے، پارلیمانی بورڈ میں نام فائنل ہونے کے بعد ان ناموں کو چار جون کو اعلان کیا جائیگا، جبکہ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے مختلف علاقوں کے کارکن کل سوات پریس کلب میں اہم ترین پریس کانفرنس کرینگے جس میں پارلیمانی بورڈ سے میرٹ پر فیصلے کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا،
1,346 total views, no views today
Comments



