مٹہ(تحصیل رپورٹر)پولیس گردی نا منظور عوام کو ایسے آفیسرزچاہئے جو عوام کے خدمت کر سکے ایس پی آپر سوات کا رویہ صحافیوں کیساتھ نا مناسب ایس پی اپر سوات کو تبدیل کرنے تک احتجاج جاری رہے گاآپر سوات پولیس کوریج سے مکمل بائی کارٹ کا اعلان ۔آج خوازہ خیلہ میں پولیس کے خلاف پرامن احتجاج ہو گاتفصیلات کے مطابق اپر سوات پریس کلب کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیر مین سید افضل شاہ منعقد ہوا اجلاس میں تحصیل مٹہ اور تحصیل خوازہ خیلہ کے تمام صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں ایس پی آپر سوات اور خوازہ خیلہ پولیس کے نا مناسب روئے پر بات چیت ہو ئی ایس پی اپر سوات نے چند دن پہلے آپر سوات پریس کلب کے چیرمین اور دیگر ساتھیوں کو زدکوب کرکے تھانہ خوازہ خیلہ لے گئے تھے اس دوران ایس پی اپر سوات اور پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کیساتھ نا روا سلوک بھر تنے اور مختلف طریقوں سے پرشررائز کر نے کی کو شش کی جس پر تمام صحافیوں نے مزاحمت کا بھر پور انداز میں دفاع کیا اجلاس میں پولیس کوریج سے مکمل بائی کارٹ کا اعلان کیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ۔ آج 11بجے خواہ خیلہ میں ایس پی آپر سوات اور پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں تحصیل خوازہ خیلہ اورتحصیل مٹہ کے تمام صحافی شرکت کر ینگے
1,616 total views, no views today



