مینگورہ، خراب سڑکیں ،چیک پوسٹوں کی بہتات ،ناقص انتظامی اُمور کی وجہ سے سالانہ کالام مہوڈنڈ میلے پر لاکھوں روپے ضائع کرکے سیاحتی میلہ احداف حاصل کرنے میں ناکام ،لاکھوں سیاحوں کی آمد کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے ،میلے بمشکل چند ہزار سیاح کی شرکت ،سیکورٹی خدشات کی وجہ مین کالام بازار کو گاڑیوں کی آمد کے لئے بند کردیا گیا ،دکاندار سیاحو ں کی آمد کی راہ تکتے رہے ،کاروبارنہ ہونے کے برابر تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے طر ف سے سوات میں اس سال بھی کالام مہوڈند سالانہ میلہ کالام اور مہوڈ نڈ میں منعقد کیا گیا جس پر زرائع کے مطابق لاکھوں روپے خرچ کئے گئے اور اس کی ملک بھر میں تشہیر پر بھی لاکھوں روپے ضائع کئے گئے
تاہم ناقص اور نامناسب انتظامات کی وجہ سے کالام مہوڈنڈ میلہ اپنا حدف حاصل نہیں کرسکا ضلعی انتظامیہ اور منتظمین میلے کے شروع ہونے سے قبل اس میں لاکھوں سیاحوں کے دعوے کرتے رہے تاہم چار روزہ سیاحتی میلے میں بمشکل چند ہزار سیاحوں نے شرکت کی زرائع کے مطابق میلے کی ناکامی کی بڑی وجوہات میں کالام اور مہوڈنڈ کی خراب سڑکیں اور سیکورٹی کے لئے قائم کئے گئے چیک پوسٹوں کی بہتات اور ناقص انتظامات تھے زرائع کے مطابق ناقص انتظامات کی وجہ سے نہ صرف میلے میں شرکت کرنے والے سیاحو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ کویج کے لئے جانے والے سیاح بھی مشکلات کا شکا ررہے ادھر کالام کے مین بازار کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اس بازار میں سیاحوں کے گاڑیوں کی انٹر ی پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کی وجہ سے کالام بازا ر کے دکاندار جو کے اس میلے سے آمد ن کی بڑی آس لگاچکے تھے اُ ن کا کاروبار بھی نہ ہونے کے برابر رہا۔
369 total views, no views today


