سوات ، سوات کے سب سے حسین وادی کالام میں سیاحتی میلہ اختتا م پذیر ہوگیا، اخری روز سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کالام پہنچی ہوئی تھی ، جنہوں نے سکول کے بچوں کے ملی نغموں اور روایتی اتنڑ ڈانس کو خوب انجوائے کیا، اس موقع پر گھوڑوں کے خوب صورت کرتب بھی سیاحوں کے توجہ کے مرکز رہے، بلوچستان سے ائے دو نوجوانوں نے دانتوں اور گلے میں رسی ڈال کر مو ٹر سائیکل کو قابو کر رکھا تھا ،
جسے دیکھ سیاح حیرت زدہ ہوگئے ، تقریب میں ائیر موڈلنگ، پیراگلائڈنگ سمیت دیگر تفریحی پروگرامات ہوئے ، اس موقع پر ملک بھر سے ائے ہوئے سیاحوں نے کہا کہ کالام پاکستان کے علاوہ دنیا کے خوبصورت ترین وادیوں میں شمار ہوتا ہے، یہاں اکر جنت جیسے سماں ہمیں دیکھنے کو ملتا ہے، سیاحوں نے کہا کہ خوبصورت یادیں، اور نہ مٹنے والے لمحات ہم اپنے ساتھ کالام سے لیکر جارہے ہیں، جو ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
553 total views, no views today


