لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ کچھ لوگ آگ پر تیل ڈال کررہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ملک میں تماشا لگے اور ان کی جگہ بن جائے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی سے چترال تک پوری قوم پریشان ہے، پوری قوم کی آواز ہے کہ ملک میں کوئی سیاسی تصادم نہ ہو، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں پھر کوئی تماشا نہ لگے لیکن کچھ لوگ آگ پر تیل ڈال کر شعلے بلند کرنا چاہتے ہیں ان کی کوشش ہے کہ تماشا لگے اور ان کی جگہ بن جائے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عمران خان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ ان کی جماعت کو بھی دھاندلی سمیت کئی معاملات پر تحفظات ہیں، حکومت نے ہمارے مطالبات کا بروقت جواب نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور سیاسی کارکن جمہوریت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے، حالات جیسے بھی ہوں ہم کسی صورت غیر جمہوری قوتوں کی حمایت نہیں کریں گے۔
410 total views, no views today


