ملتان: سول عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کےخلاف حکم امتناع جاری کردیا ہے۔تحریک انصاف لائرز ونگ کےصدر غلام مصطفیٰ چوہان کی جانب سے ملتان کی سول کورٹ میں ریحام خان کی کتاب کی رونمائی روکنے کے لئے درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریحام خان مسلم لیگ (ن) کہ آلہ کار ہیں، انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت کو بدنام کرنے کی سازش امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔
1,620 total views, no views today
Comments



