مینگورہ ،ملاکنڈ ڈویژن کی تین اضلاع میں 182 پولیس جوانوں کے نئی تعیناتی کا حکم جاری ، تمام قانونی کاوائیاں مکمل ، واقعات کے مطابق ایٹا ٹسٹ میں پاس ہونے والے نوجوانوں کا جسکا تعلق سوات ،شانگلہ اور بونیر سے ہیں،ریجنل پولیس افیسر کے سربراہی میں قائم کمیٹی نے تمام کاروائیاں مکمل کردی ہے ، کمیٹی میں شامل ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شیر اکبر خان ، خالد نسیم خان ، اصف اقبال نے اپنے اضلاع کے امیدواروں سے انٹرویو لیا ، اس انٹرویو میں سوات سے 149 ، شانگلہ سے 60 اور بونیر سے 63 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں ،
کامیابی کے ساتھ ہی کامیاب امیدواروں کا میڈیکل ٹسٹ بھی کروایا گیا ، جن ڈاکٹروں نے کامیاب امیدواروں کے میڈیکل ٹسٹ کروایا ان میں ڈاکٹر محمد خان ، ڈاکٹرمحمد ایوب خان اور لیڈی ڈاکٹر عائشہ خان شامل ہیں ، واضح رہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تاریخ میں پہلے دفعہ ایٹا اور پھر تین اضلاع کی پولیس سربراہوں کے کمیٹی نے انتہائی شفاف طریقے سے انٹرویو کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے تین اضلاعوں میں 182 امید واروں کو کامیاب قرار دیا ، تمام کاروائی انتہائی شفاف انداز میں کمل ہوگئی ہے جس پر ڈویژن بھر کے تمام اضلاع کے سیاسی اور سماجی شخصیتوں نے بونیر ،سوات ، شانگلہ کے پولیس سربراہان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے کہ ان ایماندار پولیس افسران کے وجہ سے پہلے دفعہ حقدار کو حق مل گیا ہے جس کے جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ، اسی طرح ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس سربراہ عبداللہ خان جیسے ایماندار فرشسناس پولیس افیسر کے وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں موجودہ پولیس بھرتی میں کئی بھی کسی قسم کی کوتاہی یا رشوت وغیرہ کا کوئی عمل دخل نہیں رہا ، بلکہ تمام تقرریاں میرٹ پر ہوئی جس میں قابل اور ذہین نوجوانوں کو موقع مل گیا اور وہ سروس میں پہنچ گئے ۔
527 total views, no views today


