سوات(خورشید علی )پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بینچ (دارالقضاء)نے سوات کے تمام حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیدی، دو دن کے اندر الیکشن کمیشن نئے حلقہ بندیاں کرے، ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے فیصلہ سنادیا، پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بینچ میں جے یو ائی کے رہنما ثناء اللہ خان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 4 اے این پی کے رہنما بریگیڈئیر سلیم نے این اے 2 ، اورحیدر علی نے حلقہ پی کے 6 کے حلقہ بندیوں کیخلاف کورٹ میں رٹ دائر کی تھی ، جس کو کورٹ نے منظور کرتے ہوئے نئے حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن اف پاکستان کو ہدایات جاری کردی ہے کہ دو دن میں ان حلقہ بندیوں پر نظرثانی کی جائے ، ہا ئی کورٹ نے فیصلہ کی کاپی الیکشن کمیشن اف پاکستان کو ارسال کردی ۔
1,302 total views, no views today
Comments



