بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں کارکن آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے اسلام آباد جائیں گے جو کہ پاکستان کے سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔پاکستان تحریک انصاف طاقت کا مظاہر ہ دکھانے کے لئے آج سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل کار ریلی نکالے گی ۔آزادی مارچ جعلی مینڈیٹ اور مستقبل میں چندخاندانوں کا موروثی سیاست کے خاتمے کے لئے یہ اہم کردار ادا کرے گا۔عمران خان نے الیکشن میں دھندلی کے خلاف ہر دروزاہ کٹھکٹھایا مگر مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔
وفاقی حکومت مارچ کو رکوانے کے لئے جو بھی رکاوٹیں ڈالیں گے ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے کیونکہ ہمارے لئے جلسے جلوس اور مارچ کرانا کوئی نئی بات نہیں ۔ان خیالات پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری سعید خان ،تحصیل بریکوٹ صدر انجئینر شرافت علی خان ،جنرل سیکرٹری محمد نعیم ،یوسی بریکوٹ صدر نعیم خان ،جنرل سیکرٹری اسد خان،یوسی کوٹہ صدر محمد شاہ خان ،یوسی غالیگے صدر فصیح اللہ ،یوسی شموزئی صدر زمین خان،بریکوٹ صدر خادم خان سپین دا،ڈلشادخان ،محمد روم نے حجرہ انجنیئر شرافت علی میں کیا ۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر عہدیدارن اور کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ملک کی سطح پر کامیابی پی ٹی آئی کی تھی اور تجزئے ہورہے تھے کہ ائندہ کے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے مگر 25فی صد رزلٹ آیا ہی نہیں تھا کہ نواز شریف کے وزارات کا اعلان ہو ا اور جعلی مینڈیٹ کے ذریعے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوگئے ۔عمران خان نے انصاف مانگنے کے لئے عدالت ،الیکشن کمیشن اور دیگر سرکاری اداروں کے دروازے کٹھکٹھائے مگر ہر طرف بے انصافی ملی اب عمران خان نے عوام سے انصاف مانگنے کے لئے عوام کے عدالت میں آگئے انشاء اللہ 14اگست کو عوام عمران خان کو انصاف دلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ کے پارٹی کارکنوں میں 11مئی کا جذبہ موجود ہے اور انشاء اللہ یہاں سے آزادی مارچ کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں اسلام آباد جائیں گے ۔مزید براں انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ کی سطح پر بریکوٹ دفتر میں کیمپ لگا جائے گا جس میں کارکنوں کی رجسٹریشن ہوگی ۔
532 total views, no views today


