سوات،وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی طرف سے چھ ماہ پہلے شروع کردہ فیس واپسی پروگرام میں سوات یونی ورسٹی کے پانچ سوسے زائد طلباء واطالبات بھی شامل ہیں جن کو ماہانہ ٹیوشن فیس واپس کی جائیگی اس سلسلے میں دو ماہ پہلے یونی ورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر نے علامتی طور پر کچھ طلباء کو فیس واپسی کے سرٹیفکٹ بھی دئے تھے مگرتاحال کسی بھی طالبعلم کو فیس واپسی کی رقم نہیں مل سکی
ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن نے چار ماہ پہلے ساڑھے چار کروڑ روپے یونی ورسٹی آف سوات کو جاری کردی ہیں جس پر یونی ورسٹی پچھلے چار ماہ سے سود لے رہی ہیں، اسطرح متعدد طلباء نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایاکہ وزیراعظم سکیم کے تحت خیبر پختون خوا کی تقریبا تمام یونی ورسٹیوں کے طلباء کو رقم واپس کی جاچکی ہے مگر سوات یونی ورسٹی کے نااہل اہلکاروں کی وجہ سے طلباء متاثرہورہے ہیں دیگر طلباء نے یہ بھی بتایاکہ فیس واپسی میں متعدد طلباء کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ۔ اسطرح وزیراعظم میاں نوازشریف نے ماسٹراور ایم فیل کے طلباء کے لئے لیپ ٹاپ بھی منظور کی جاچکی ہے مگر تاحال لیپ ٹاپ کی تقسیم بھی سست روی کا شکارہے اعلی حکام سے مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔
460 total views, no views today


