مینگورہ،صحت منداورفعال نوجوان ہی صحت مند معاشرہ کی بنیادرکھ سکتے ہیں،نوجوانوں کو صحت مندمواقعوں کی فراہمی ہی امن راداری اورترقی کی ضامن ہے،ان خیالات کا اظہار کالج آف یوتھ ایکٹوزم اینڈڈویلپمنٹ اورآپٹمسٹک یوتھ نیٹ ورک کے عہدیداروں شان الٰہی،اسماعیل،کلیم اللہ،جوادللہ خان اوردیگرنے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہاکہ اس ضرورت کے پیش نظر سوات سمیت پورے ملک میں نوجوانوں کی تنظموں نے اپنی ذمہ دار کا احساس کرتے ہوئے نوجوانوں کیلئے تربیت ،آگہی اورنشوونماء کے مواقعے فراہم کئے تاکہ وہ معاشرہ کی تعمیر کرداراداکرسکیں،انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو منظم کرنے اورانہیں قومی دھارے میں لانے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس سلسلے میں سوات کے نوجوانوں کی قیادت سے منسلک تنظیموں نے مذکورہ تنظیم کی معاؤ نت سے مطالبات پر زوردیا جس میں حکومتی سطح پر نوجوانوں کیلئے تربیت ،روزگار اورترقی کے مواقعوں کو آسان اورشفاف بناناشامل ہے،انہوں نے کہاکہ ذہنی اورجذباتی صحت امن اوررواداری کا ضامن ہے اس سلسلے میں امن رواداری ،شہریت اوربرابرکے تصورات اورمہارتوں کو نوجوانوں کی نئی تعلیمی ضروریات کے طورپرتسلیم کرنا چاہئے،انہوں نے کہاکہ صوبائی،ملکی اوربین الاقوامی سطح پر نوجوانوں کے ذریعے مکالمے،مطالعاتی دوروں اوربین الثقافتی کاؤشوں کوفروغ دیاجائے جبکہ حکومت اورسول سوسائٹی ایسے پروگراموں کو ترتیب دیں جو نوجوانوں کو ہیومن ریسورس کی نئی مارکیٹوں ،ملازمتوں اورتعلیم وروزگار تک رسائی دے سکیں،انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کواجاگر کیا جائے تاکہ ان میں خوداعتمادی پیداہوسکے جبکہ ان کی پالیسی کو ان کی ہی مشاورت سے ترتیب دیا جائے ،انہوں نے کہاکہ قومی اوربین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سطحی اقدامات کی بجائے موثر ہیومن ریسورس کی ترقی کیلئے سرمایا کاری کریں ،اقلیتوں ،خواتین اوردیگرطبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو خصوصی پروگراموں کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو معاشرہ کی تعمیر ،امن بحالی اورترقیاتی کوششوں میں مربوط عمل کے ذریعے شامل کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ سوات سے منتخب نمائندوں نے الیکشن میں نوجوانوں سے ووٹ لیا لہٰذہ انہیں چاہئے کہ وہ ان نوجوانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ان کے مسائل کے حل اوران کی صلاحیتو ں سے فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات اٹھائیں،اس موقع پر فلک ناز،سمیع اللہ ،علی،سبزعلی اوردیگربھی موجود تھے۔
429 total views, no views today


