سوات، ضلع سوات مین پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوگئی، ضلع بھر میں پچانوے فیصد پمپوں کیساتھ پٹرول دستیاب نہیں، ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصرو ف ہیں، ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں صرف ایک پٹرول پمپ کیساتھ پٹرول دستیاب ہے وہ بھی اپنے من پسندوں کو پٹرول دے رہیں، باقی نو یونین کونسلوں پر مشتمل شہرمیں کسی بھی پٹرول پمپ میں پٹرول دستیاب نہیں ،
اسی طرح ضلع بھر کے تقریبا پچانوے فیصد پمپوں میں پٹرول دستیاب نہیں ہیں، شہر میں ایک پٹرول پمپ کیساتھ پٹرول دستیاب ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ دوسری طرف ضلع انتظامیہ نے ابھی تک پٹرول کی قلت پرقابو پانے کیلئے کوئی انتظامات نہیں کئے ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ خواب خرگوش کی مزے لے رہے ہیں اور عوامی مشکلات کا ان کے پاس کو کوئی حل نہیں۔
384 total views, no views today


