سوات(سوات نیوزڈآٹ کام)شاباش ریسکیو رات کی تاریکی اور عالمی قوانین کو بالا طاق رکھتے ہوئے ریسکیو1122 کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن، برساتی نالے میں لاپتہ بچے کی لاش نکال لی۔ تفصیلات کے مطابق سوات مینگورہ رحیم آباد کے علاقے میں برساتی نالے میں ایک بچے کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے فورا ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں کو جائے حادثہ پر روانہ کیا۔ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے مسلسل 2 گھنٹے پانی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ڈوبنے والے بچے کی لاش قمبر کے مقام سے برساتی نالہ سے برآمد کر لے۔جان بحق ہونے والے بچے کی شناخت حذیفہ ولد محمد سلیم عمر 2 سال جو رات کو 8 بجے سے بر ساتی نالہ میں لاپتہ ہو گیا تھا ۔ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے متاثرہ بچے کی لاش کوسیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا۔
1,028 total views, no views today



