سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )عوام کی پرزور فرمائش پر سول ملٹری رابطہ آفس کا قیام ایک بار پھر سے عمل میں لایا جا چکا ہے ۔ جو کہ سرکٹ ہاؤس مینگورہ میں یکم جون سے اپنا کام شروع کردیا ہے۔یہ آفس ہفتہ میں چار دن یعنی سوموار تا جمعرات کھلا رہتا ہے اور عوام کے مسائل سے متعلق درخواستیں اور تجاویز وصول کر کے متعلقہ حکام اور اداروں کے ذریعے ان کے حل کو جلد از جلد یقینی بناتا ہے ۔ عوام کی سہولت کیلئے سرکٹ ہاوس کے گیٹ پر ایک ہیلپ ڈسک قائم کیا گیا ہے ۔ جہاں درخواستیں اور تجاویز وصول کی جاتی ہیں ۔ ہر درخواست /تجویز کو ایک نمبر الاٹ کیا جاتا ہے جو درخواست کنندہ کوٹو کن کی صو رت میں دیا جاتا ہے جس سے وہ اپنی درخواست پر پیش رفت سے متعلق CMLO سے معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ یہ ہیلیپ ڈسک ڈائریکٹر CMLO سے ملاقات کے خواہشمند حضرات کی ملا قات بھی کراتا ہے ۔ مگر ایسے حضرات کے پاس اصلی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔ اس آفس کے قیام کا مقصد فوج اور عوام کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانا اور رابطہ کو آسان بنا کرعوامی مسائل کے حل کو فوری اور یقینی بنانا ہے۔عوام کی سہولت کے لیے لینڈ لائن نمبر0946-723703 بھی فراہم کیا گیا ہے جس پر عوامی شکایات اور تجاویز درج کرائی جا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ آپ اپنی درخواستیں اور تجاویز موبائل نمبر00 0346-89387 پر واٹس ایپ یا ایس ایم ایس بھی کر سکتے ہیں۔
986 total views, no views today



