مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام) یونین کونسل بہا ،گوالیرئی ،چپریال اور شور کے سینکڑوں افراد نے سید اظہار اللہ اور سیراج ودیگرکے قیادت میں واپڈا لوڈ شیڈنگ اور کم اولٹیج کے خلاف مٹہ ٹو بہا سڑک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا،عوام کا کہنا تھا کہ یہ فیڈر چپریال کا ہے مگر واپڈا اہلکار سیاسی اسر رسوخ کے بنیاد پر ڈٹپانئی کے مقام پر بجلی اڈ لگا کر مٹہ کو دیتے ہے جس سے ہمارا اولٹیج اتنا کم ہو جاتا ہے کہ نہ موبائیل چارج ہوتا ہے اور نہ ہی بجلی بورڈ میں لگے وہ سرخ بتی نظر اتی ہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک یہاں ہمارے سامنے یہ اڈا نہیں کٹ جاتا اس وقت تک مٹہ ٹو بہا سڑک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رہیگا،اس سلسلے میں پہلے ادھے گھنٹے میں مقامی پولیس پہنچی اور پھر ایک گھنٹے بعد مٹہ ڈی ایس پی اور واپڈا ایس ڈی او موقع پر پہنچے جس میں مزاکرات ہوئے اور واپڈا ایس ڈی او نے یقین دہانی کرائی کہ میں ابھی یہ اڈا کاٹ دونگا مگر عوام کا کہنا تھا یہ ہیمں ورغلانے کی سازش ہے جب تک ہمارا اڈا ہمارے سامنے نہیں کا ٹا جاتا ہم سڑک نہیں کھولینگے اور پھر بتدریج سڑک بند رہی اس وقت مٹہ ڈی ایس پی نے بار بار اے سی مٹہ کو فون کیا مگر اے سی مٹہ اپنے ٹھنڈے افس سے نکلنے کی زحمت تک نہیں کی اور اس روزے میں سینکڑوں مظاہرین سڑک پر لیٹ گئے مگر اے سی مٹہ ٹھس سے مھس تک نہیں ہوئے ،لیکن مٹہ پولیس نے یہاں پر برد باری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپڈا اہلکاروں پر دباو ڈالا اور اسی طرح واپڈا نے مجبور ہوکر دو گھنٹے بعد ڈٹپانئی کا اڈا کھاٹ لیا اور عوام کا مطالبہ پورا ہوگیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید اظہار اللہ ،جہانگر،زمین حاجی صاحب،سید اکبر،سنگین خان ،محمد شاہ خان ودیگر نے کہا کہ اگر اس اڈے کو دوبارا لگایا گیا تو لاکھوں کے تعدااد عوام کو نکال مٹہ ٹو منگورہ سڑک بلاک کر دینگے جسکے زمہ دا واپڈا اہکار اور مٹہ انتظامیہ ہوگی،عوام نے اخر میں اے سی مٹہ مردہ باد اور پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔
1,410 total views, no views today



