مٹہ (رحیم خان ) عوامی نیشنل پارٹی کے بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے حلقہ این اے 4کیلئے کاغذات جمع کی وہ پارٹی کے مقامی قائدین اور کارکنان کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرنے کیلئے پہنچ گئے افضل خان لالا کے مشن کو لیکر سیاست میں اچکا ہوں اور انشاء اللہ افضل خان لالا کے مشن پر جاکر عوام اور علاقے کی خدمت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جس طرح سے خان لالا نے عوام اور علاقے کی بلافرق وتفریق خدمت کی جو اس وقت تک ایک ریکارڈ ہے انشاء اللہ ہم بھی بلافرق وتفریق عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ عوام ساتھ دیں انشاء اللہ عوام کی اعتماد پر پورا اترنے کیلئے بھر کوشش کرینگے جن لوگوں نے اپنے پانچ سالہ حکومت میں عوام اور صوبے کو نقصان پہنچانے کی علاوہ کوئی کام نہیں کی ہے وہ ائندہ کیا کام کرینگے ڈاکٹر محمد سلیم خان کے میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزعوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ این اے چار کے نامزد امیدوار بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے باقاعدہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کی وہ پارٹی کے مقامی قائدین اور کارکنان کے ایک قافلے میں کاغذات نامزدگی کیلئے پہنچ گئے اس موقع پر ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحسیل کے صدر قاسیم خان مٹہ بازار کے محمد زوبیر ناظم پرویز خان ابراھیم خان دیولئی اور دیگر بھی موجود تھے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی بعد ڈاکٹر محمد سلیم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خان لالا کے ادھورے مشن کو مکمل کرنے اور اپنے علاقے اورعوام کی بلافرق وتفریق خدمت کرنے کا جزبہ لیکر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ انکا مقصد علاقے کی عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کیساتھ ساتھ افضل خان لالا کے عوام کیساتھ اس رشتے کو بھی برقرار رکھنا ہے جو خان لالا اور عوام کی درمیان ایک تاریخ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ائندہ الیکشن میں ساتھ دیا تو انشاء اللہ وہ خان لالا کے طرح بلافرق وتفریق عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ افضل خان لالا نے عوام اور علاقے کی جو خدمت کی ہے وہ اج بھی ریکارڈ ہے کیونکہ جو کام خان لالا نے اس وقت جن جن علاقوں میں کی ہے ان جسے کام اج تک کسی اور نے نہیں کی ہے اور انشاء اللہ میں بھی اس مشن کولیکر سیاست کی میدان میں اتر کر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذید ان لوگوں کی دھوکے اور فریب میں نہ ائے جن لوگوں نے اپنے پانچ سال کی حکومت میں عوام اور اس صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی علاوہ کچھ نہیں کیا ہو اور یہ لوگ ائندہ پھر عوام کیلئے کیا کرینگے
980 total views, no views today



