سوات(خورشید علی )صوبہ خیبر پختونخوا کے ائی جی محمد طاہر خان اپنے پہلے ایک روزہ دورے پر سوات ائے جہاں پر انہوں نے سوات میں سیاحوں کو درپیش سہولیات میں پولیس کا کردار اور سیکورٹی کے حالات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی ائی جی اختر حیات خان، ڈی پی او سوات واحد محمود بھی موجود تھے، ائی جی خیبر پختونخواہ نے سوات میں سڑکوں، چوراہوں، پولیس سٹیشنوں اور دیگر مقامات پر موجود پولیس جوانوں سے عید ملے، اس موقع پر ائی جی نے پولیس افیسران ، جوانوں میں عیدی بھی تقسیم کی،اورسوات میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس افسران کو مبارک باد دی، ائی جی نے کہا کہ کے پی پولیس ملک کی بہترین فورس ہے جس کی قیادت پر مجھے فخر ہے.
دوسری طرف سوات کے گیٹ وے شموزو پل پر سوات انے والے سیاحوں میں محکمہ پولیس کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئی، جس پر سیاحوں نے سوات پولیس زندہ باد کے نعرے بلند کردیئے ،سیاحوں نے کہا کہ سوا ت میں جس طرح ہمارا استقبال کیا گیا وہ قابل تحسین ہے،
1,921 total views, no views today



