مینگورہ، جشن آزادی کے تقریبات میں پشتو زبان پر پابندی افسوس کی بات ہے عثمان اولسیار، سواستو ارٹ اینڈ کلچر ایسیویشن کے صدر عثمان اولسیار نے کہا کہ سرکاری طورپر مختلف سکولوں میں یوم پاکستان کی تقریبات میں پشتوزبان میں ملی نغمے، تقاریر ،خاکے یا دیگر سرگرمیوں میں پشتو زبان پر پابندی افسوس ناک بات ہے انہوں نے محکمہ تعلیم کی طرف
سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو بنڑمیں منعقد ہ تقریب میں پشتون زبان پر مکمل پابندی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی آزادی میں پشتونو ں نے بھی بے مثال قربانی دی ہے اور خیبرپختون خواہ پاکستان کاایک بڑا صوبہ ہے اور یہاں پر سب پختون رہتے ہیں ان کی زبان پر پابندی اور ان کی نظراندازی کو کسی طرح بھی برداشت نہیں کیاجائیگا انہوں نے خیبر پختون خواہ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پشتون زبان پرپابندی لگانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائی اور پشتوزبان کو نصاب میں لازمی قرار دی جائے۔
729 total views, no views today


