سوات ( وقارسواتی سے ) سوات کے پر فضا وادی کالام کے علاقہ پشمال میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور گاڑی دریائے سوات میں جاگری ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں تین افراد سوار تھے جو کے مقامی تھے ، ادھر ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق ریسکیو کا عملہ حادثے کے مقام پر روانہ کردئے گئے جہاں پر وہ کچھ ہی دیر میں پہنچ کر سرچ اپریشن شروع کرینگے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کالام روڈ پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہوا تھا جس میں چھ افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ مسلسل حادثات کے بعد بھی متعلقہ حکام حکام نوٹس نہیں لے رہے ،جبکہ بحرین سے کالام تک روڈ بھی زیر تعمیر ہے اور روڈ کے تعمیر انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔
1,142 total views, no views today
Comments



