مینگورہ،ادارہ پرورش قمبر سوات میں یوم آزادی کے حوالے سے ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی جسمیں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ممبران و اراکین صوبائی اسمبلی اور علاقے کے عمائدین نے خصوصی طور پر شرکت کی ، جبکہ پرورش کے زیر انتظام نالج فورٹ سکول کے بچوں نے مختلف قسم کے نغمے
، ٹیبلو ،خاکے اور دیگر رنگار رنگ پروگرام پیش کرکے شرکاء سے داد وصول کرلی ، تقریب سے ممبران اسمبلی مظفر سید ، محمد علی خان ،پاکستان دبئی ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو شاہد اسلام ، ممبر حاجی صدیق ، سابق صوبائی وزیر واجد علی خان ، پرورش کے ڈائریکٹر محمد نعیم اللہ ، ایگزیکٹیو ممبر اخترعلی خان ، ڈاکر حسین خواجہ عبدالباری نے خطاب کیا ، مقررین نے یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ادارہ پرورش میں یتیم بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت اور ان کی کفالت پر ادارہ کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے انشاء اللہ پرورش کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار اداکریں گے ۔
399 total views, no views today


