مینگورہ،سوات میں جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا گیا ، پاک فوج کے ڈیو ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جی او سی سوات میجر جنرل جاوید محمود بخاری نے پر چم کشائی کی ، پاک فوج کے جوانوں نے قرآن خوانی کی اور ملک کی
سلامتی اورقیام امن کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی ، ڈیوہیڈکوارٹر کو قومی پر چم اور جھنڈیوں سے سجا یا گیا تھا ، جی اوسی سوات میجر جنرل جاوید بخاری نے ٹھیک 8 بجکر 58 منٹ پر پر چم کشائی کی اس موقع پر ملی نغمے بھی لگائے گئے تھے ، جس پر فوجی جوانوں نے پاکستان زندہ باد ، پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے ، جی اوسی سوات میجر جنرل جاوید بخاری نے اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن انشاء اللہ پاک فوج اور پوری قوم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان نہ صرف وسائل سے مالا مال ہے بلکہ افرادی قوت سے بھی پاکستان ایک مضبوط قوت بن چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ، آج ہم نے اور پوری قوم نے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم قائد اعظم کے خواب کی تکمیل کریں گے اور ملک کی سلامتی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن ہم یوم دعا کے طور پر منارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پاک فوج کو جو بھی ہدایت دے گی پاک فوج ہر وقت اس کے لئے تیا ر رہے گی ، تقریب کے دوران پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قوم اور ملک کی خاطر ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے ۔
460 total views, no views today


