سوات، جشن آزادی کی خوشی میں سوات بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد ، خپل کور فاؤنڈیشن میں پرچم کشائی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں، بچیوں نے شرکت کی، اور جشن ازاد ی کے موقع کی مناسبت سے ملی نغمے
، خاکے اور تقاریر پیش کی، تقریب کے دوران سکولوں کے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ، تقریب کے اختتام پر سینکٹروں سکول کے بچوں نے پاکستان کی سلامتی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے ریلی نکالی، ریلی خپل کورفاؤنڈیشن کے عمارت سے شروع ہوکر گلشن چوک ، نشاط چوک سے ہوتے ہوئے واپس خپل کور فاؤنڈیشن کے عمارت پر اختتام پذیر ہوئی، بچوں نے پاکستانی پرچم ہاتھ میں لئے لہرارہے تھے۔
جشن آزادی کے سلسلے میں رکشوں نے ریلی بھی نکالی، گراسی گراونڈ میں رکشوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا، ان رکشوں میں بلند اواز پر ملی نغمے لگائے گئے تھے، ریلی گراسی گراونڈ سے شروع ہو کر سیدو شریف میں اختتام پذیر ہوگئی۔
سوات کے پولیس افسران نے بھی جشن ازادی پورے جوش وجذبے کیساتھ منائی، پرچم کشائی کی تقریب جاوید اقبال پولیس لائن میں ہوئی جہاں پر اعلیٰ پولیس افیسران موجود تھے
452 total views, no views today


