سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار پی کے 5فضل حکیم خان نے سیدوشریف کے علاقہ گلبہار کالونی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی اہم وکٹیں گرادیں ، مختلف سیاسی جماعتوں کے محمد رحیم ،سید رحمان، خائستہ ،فضل وہاب ،نوید ،عماد،فضل کریم ،ابرار،فدا،سردار علی،خلیل ،فواد،الطاف حسین،شفیع اوردیگراہم اور سرگرم افراد اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوکر فضل حکیم خان پر مکمل اعتما د کا اظہار کردیا،شمولیت اختیار کرنے والے سینکڑوں افراد نے الیکشن میں بھر پور تعاون کا اعلان کر دیا اور عمران خان کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کا عزم دیا، حلقہ پی کے5 میں فضل حکیم خا ن کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئے ، گزشتہ روز حلقہ پی کے 5 سیدوشریف کے علاقہ گلبہار کالونی میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے حلقہ پی کے 5وسابق چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہا کہ حلقہ پی کے5پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ ہے اور آئندہ بھی رہے گا ہم نے عوام سے جیتنے وعدے کئے تھے آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم انکی تکمیل کرکے عوام کے سامنے سرخرو ہوئے اسلئے آئندہ عام انتخابات کیلئے سر فخر سے بلند کرکے عوام کے پاس آئے ہیں اورپی کے 5کے عوام دوبارہ اپنی دعاؤں اور محبتوں کو ہم پر نچھاور کرکے آئندہ عام انتخابات میں ہماری جیت یقینی بنائیں گے اور یہاں سے دوبارہ ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں صوبے کے ساتھ ساتھ مرکز میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے حکومت آئیگی ، پاکستان تحریک انصاف ہی غریبوں اور عام عوام کی پارٹی ہے ، مستقبل کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حلقہ پی کے 5سے پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کریگی ، حلقہ پی کے5میں روز بروز شمولیتوں سے علاقے پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں حلقہ پی کے5 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا تھا ، اس موقع پر پارٹی رہنماوں نے نئی شامل ہونے والوں کو پارٹی کے ٹوپیاں پہنا دی او ران کو مبارکباد بھی دی جبکہ نئی شامل ہونے والوں نے ائندہ عام انتخابات میں فضل حکیم خان کے لئے ہر جگہ اور ہر وقت قربانی دینے کا بھی فیصلہ کیا اور کہا کہ حلقہ پی کے 5سے صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کا ہے دوسری سیاسی جماعتیں اپنا وقت ضائع نہ کریں ۔اس موقع پر نائب ناظم انعام اللہ،ناھید شاہ،افتخار احمد ،محمد رحمان عرف سپین خان،عابد علی ،شکیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
1,690 total views, no views today



