بسوات(خورشید علی سے)سوات مختلف حادثات میں خاتون او رکمسن بچے سمیت 3افراد جاں بحق، 10زخمی، زخمیوں میں بچے ، خواتین بھی شامل ہے ، واقعات کے مطابق سوات کے پرفضاء مقام مدین کے علاقہ بشیگرام میں تیز رفتار فیلڈر موٹر کار کھائی میں گرنے سے موقع پر ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوئے، خوفناک حادثہ خراب روڈ کی وجہ پیش آیا ، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مقامی ہسپتال مدین منتقل کردیا گیا ، اسی طرح تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں دو کمسن بھائی اور بہن دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے سے پانچ سالہ حمزہ کی لاش برآمد، جبکہ اُس کی چار سالہ بہن عروج کو انتہائی زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ، اسی طرح ننگولئی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 6افراد شدید زخمی ہوئے ، جبکہ کالام کے علاقہ پشمال میں دریائے سوات میں لاپتہ افراد اور موٹر کار کو کافی دن گزرنے کے بعد بھی برآمد نہیں کیا جاسکا، جبکہ شنکو مدین میں غواگئی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر روڈ سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں گل پری ذوجہ شیر زادہ اور اعجاز ولد طورعمر 12 سال جاں بحق، جبکہ سرور ولد جمعہ گل ، بخت زمینہ زوجہ گل عمبر اور روبینہ زوجہ سرور ساکنان ڈھیرئی بشیگرام زخمی ہوکر ہسپتال منتقل کردئیے گئے ۔
1,356 total views, no views today



