سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پیتھام انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں سوا ت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بیزر اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علی شاہ ، اکبر علی ، قاری نصراللہ ، حق نواز ، عبدالخالق ، نثار الحق اور دیگر نے کہا کہ گذشتہ کئی مہینوں سے تنخواہیں بند ہیں اور یہ سلسلہ 2011 سے چلا آرہا ہے ہر سال تین چار ماہ تک تنخواہیں بند رہتی ہے اور اس سال تو حد ہوگئی عید پر بھی تنخواہیں نہیں ملی ، انہوں نے کہا کہ پیتھام انسٹی ٹیوٹ گلی باغ وفاق کے ساتھ تھا جو 18ویں ترمیم کے تحت اب صوبے کے زیر سایہ ہے او ر تب سے ہماری تنخواہوں کا مسئلہ چلا آرہا ہے ، انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بھی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوتا اور نہ ہی سول سرونٹ کا درجہ دیا گیا ، انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں بصورت دیگر مظاہروں کو وسعت دیں گے ۔
1,044 total views, no views today



