سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان تحریک ا انصاف کے سابقہ ایم پی اور موجودہ ٹکٹ ہولڈر عزیز اللہ گران کے مشکلات روز بروز بڑھنے لگے، پی ٹی ائی کے دیرینہ کارکن ایم ایم اے اور ن لیگ میں شامل ہورہے ہیں، گائوں قمبر، سلام پور، جامبیل ، کوکارئی ، منگلور کے سینکٹروں عوام نے تحریک انصا ف کے قائد عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ عزیز اللہ گران سے فوری طور پر ٹکٹ واپس لیکر کسی اور دیرینہ کارکن کو دیا جائے ، اس سے تحریک انصاف کی جیت یقیینی بن جائے گی ، کارکنوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف یہ ٹکٹ واپس نہیں لیتی تو پھر ازاد امیدوار کو سپورٹ کیا جائیگا، تاکہ وہ جیت سکیں اور علاقہ کی بہتر خدمت کرسکیں، واضح رہے اسی حلقہ پی کے 4کے زیادہ تر کارکن ایم ایم اے اور ن لیگ کو عزیزاللہ گران کیخلاف سپورٹ کررہے ہیں۔
1,579 total views, no views today



