حساس ادارے نے اسلام آباد میں بارود سے بھری گاڑی کے داخلے کی اطلاعات جاری کر دیں ،رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد لانگ مارچ کے شرکاء کو نشانہ بنا سکتے ہیںخیبر پی کے کے حساس اداروں نے یہ اطلاعات دی ہیں، کہ دہشت گرد لانگ مارچ کے شرکاء کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارود سے بھری ایک گاڑی وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوئی ہے،
جس کے ذریعے دہشت گرد آزادی مارچ کےشرکاء کو نشانہ بنا سکتے ہیں، دوسری جانب جمعرات کے روز بھی 3 دہشت گردوں کے اسلام آباد میں داخلے کی اطلاع جاری کی گئی تھی جس کے پیش نظر وزارت داخلہ نے الرٹ جاری کیا تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دہشت گرد لانگ مارچ کے شرکاء اور ان کی اہم قیادت کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان خدشات کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ لانگ مارچ کے شرکاء کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔
491 total views, no views today


