کبل،اللہ تعالیٰ پاکستان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے اور اس کے دشمن کو نیست ونابود کردے ، پاکستان انگنت قربانیوں کی بدولت حاصل کیا گیا ہے ، اپنے اسلاف کے نقش وقدم پر چل کر پاکستان کو باوقار مقام دلانے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، ان خیالات کا اظہار پرنسپل عبدالرحمن نے گورنمنٹ ہائی سکول توتانوبانڈئی میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر خورشید خان ، احسان الحق ، محبوب علی خان ، رحمت علی خان سمیت اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب کے دوران طلباء نے ملی نغمے ، تقاریر اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی ، پرنسپل عبدالرحمن نے کہا کہ اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہمارے جذبات موجزن ہوجاتے ہیں ، اس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزادی جیسے نعمت سے نوازا جس کیلئے ہمارے آباء واجداد نے قائد اعظم کے سربراہی میں اپنی خدمات سر انجام دئیے ، انہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات میں وطن عزیز کو بحران سے نکالنے کیلئے نسل نو کی تربیت چیلنج سمجھ کر اپنا موثر کردار ادا کریں ، آئیے ہم سب مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن اور حفاظت کیلئے یک قلب و یک جان ہوجائیں ، اس موقع پر خورشید خان نے کہا کہ آزادی کی قیمت محکوم قوموں سے پوچھیں ، انہوں نے وعدہ کیا کہ اپنے وسائل سے کہیں سے بڑھ کر عوام کے مسائل حل کریں گے ۔ حراء سکول توتانوبانڈئی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات نے سبز ہلالی پرچم ، بینرز اور قائدین کی تصاویر کے ہمراہ پاکستان زندہ باد کے پرشگاف نعرے لگاتے ہوئے پیدل واک کیا ، واک کے اختتام پر رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء وطالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کرکے پروگرام کو چار چاند لگادئیے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل یعقوب خان اور دیگر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں 1947 کی یاد دلاتا ہے جسے یاد کرکے ہم اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں ایک آزاد ملک لاکھوں قربانیوں کی بدولت ملا ، آج بھی اگر ملک کو ہماری ضرورت پڑی تو ہم اپنے آباواجداد کی طرح محب وطن پاکستانی بن کر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ، یہ ملک ہمارا ہے اور اس کی ترقی ، خوشخالی اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے اتحاد ، تنظیم اور یقین پر عمل پیرا ہونا ہوگا ، ملک کو مہنگائی ، کرپشن ، دہشت گردی اور دیگر مسائل سے پاک کرنا ہوگا ، آئیے ہم سب ملک کر عہد کریں کہ وطن عزیز کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نسل نو کو بہتر تعلیم وتربیت فراہم کریں ۔
1,024 total views, no views today


