سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)لیگی رہنما مسرت احمد زیب سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کو منانے کے لئے پہنچ گئی،این اے تھری پر شہبازشریف کو کامیاب بنانے کے لئے کوشش کرنے کی اپیل ، گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق ایم این اے مسرت احمد زیب اپنے بیٹے عمر فاروق باچہ اور جرگہ کے ہمراہ ناراض لیگی رہنما عبدالرحیم کو منانے کے لئے پہنچ گئی ، اس موقع پر مسرت احمد زیب نے عبدالرحیم کو منانے اور انہیں این اے تھری سوات میں شہباز شریف اور پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لئے کوشش کرنے کی اپیل کی ، اس موقع پر عبدالرحیم نے کہا کہ ن لیگ کے کارکن کے حیثیت سے اپنی کوشش جاری رکھونگا اور میں پارٹی چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن صوبائی صدر پر میرے تحفظات موجود ہے ، پارٹی قائدین کو اس سلسلے میں اگاہ کرونگا ، مسرت احمد زیب وہ خاتون ہے جنہوں نے سوات میں طالبانائزیشن میں علاقے کے لئے ہم کردار ادا کیا تھا ۔
1,234 total views, no views today



