سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)دریائ سوات میں لاپتہ ہونے والے مردان کاٹلنگ کی نوجوان کی لاش کو تین بعد دریائے سوات سے نکال لی گئی، لاش کو ڈھونڈنے کیلئے محمد ہلال اف علیگرامہ کی ٹیم اور ریسکیو 1122 گزشتہ تین دن سے دریا میں سرچ کررہی تھی تاہم اج بریکو ٹ کے مقام پر محمد ہلال کے گروپ نے دریا سے نکال کر ریسکیو 1122 کے حوالے کردیا ، جہاں سے عتیق علی شاہ ولد گل نزیر سکنہ کاٹلنگ مردان کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، واضح رہے کہ عتیق علی شاہ تین دن قبل دریا میں نہاتے ہوئے تیز پانی میں بہہ گئے تھے
واضح رہے کہ چار دنوں سے دریا سوات میں لاپتہ کالام کے تین افراد کی لاشیں تاحال نہیں مل سکی ہیں جن کی گاڑی پشمال کے قریب دریا سوا ت میں گر گئی تھی جبکہ ایک ہفتہ قبل بونیر سے تعلق رکھنے والے افراد جن کی گاڑی دریا سوات میں مانکیال کے مقام پر گر گئی تھی اس میں بھی ایک نوجوان کی لاش نہیں مل سکی ہے۔
1,490 total views, no views today



