سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام) این اے ٹو محبو ب الرحمن ٹکٹ کا معاملہ ، قومی تحریک مالاکنڈ ڈویژن کے صدر سردار شہزاد گوجر خوازہ خیلہ پہنچ گیا ، ہزاروں گوجر تحریک کے ممبران بھی شریک ہوئے ، اس موقع پر جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک متحد قوم ہیں ، ظلم وزیادتی کو قبول نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ گجر قوم پورے مالاکنڈ ڈویژن میں متحد اور متفق ہیں ، ہر مسئلے کا حل اتفاق اور اتحاد سے حل کرنے کے لئے آخری حد تک جاونگا ،انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے بہت بڑی قربانیاں دی ہے ، محنت کشوں اور مزدوروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں ۔ جرگے سے محبوب الرحمن ، رضا خان ، ڈاکٹر خالد محمود ،علامہ شمس الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، جرگے نے تمام تر اختیارات حاجی سردار شہزاد گوجر کے سپرد کردی اور کہا کہ شہزاد گوجر جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں من وعن قبول ہے ۔
1,008 total views, no views today
Comments



